جہانگیر ترین پھر میدان میں آگئے ، نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین پھر میدان میں آگئے ، نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین ہوں گے، علیم خان سمیت کئی ناراض رہنما پارٹی کا حصہ ہوں گے، مظفر گڑھ، وہاڑی ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور ملتان کے اہم سیاسی خاندان بھی اس جماعت کا حصہ ہونگے ۔ اس حورالے سے جہانگیر ترین نے اندرون سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطہ شروع کردیا پارٹی کا سیکرٹریٹ لاہور میں ہوگا ۔