نام ای سی ایل میں ڈالنے پر پی ڈی ایم کا شکرگزار ہوں، عمران خان کا طنز

لاہور( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میرا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر پی ڈی ایم کا شکرگزار ہوں۔آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ میرا باہر جانے کا کوئی ارادہ نہیں ،میری جائیدادیں یا کاروبار ملک سے باہر ہیں نہ ہی میرا کوئی بنک اکاؤنٹ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کبھی کسی روز مجھے چھٹی کا موقع ملا تو میں شمالی پہاڑوں کا رُخ کروں گا جو کہ میرا پسندیدہ مقام ہے۔