آڈیو لیکس کمیشن کا معاملہ،حکومت آئینی روایات کی پیروی کرے ،چیف جسٹس عمرعطا بندیال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف درخواستوں کی سماعت جاری ، چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربنچ سماعت کررہاہے، جس میں جسٹس شاہد وحید ، جسٹس اعجازالاحسن،جسٹس منیب اختر،اورجسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔درخواست گزارعابدزبیری،عمران خان کے وکیل شعیب شاہین بھی کمراہ عدالت میں موجود ہیں۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس عمرعطا بندیال سے مقدمہ نہ سننے کی درخواست کردی جس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریماکس دئیے کہ آپ کو اعتراض کرنے کی اجازت ہے،حکومت نے 3 بار کمیشن ممبران کو تعینات کرکے واپس لیا، حکومت سےکہیں ،آئینی روایات کی پیروی کریں،یہ ججز میں تفریق ڈالنے کی ایک کوشش ہے۔