ملک کو نقصان پہنچانے والی جماعت کیساتھ نہیں چل سکتا ،بشیر احمد نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

کوہاٹ(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کوہاٹ کے سینئر نائب صدر بشیر احمد نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ آج کوہاٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں،پاک فوج کی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی پروزر مذمت کرتا ہوں ان واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ،ملکی اداروں کو نقصان پہنچانے والی جماعت کے ساتھ چلنا ملک کیساتھ غداری ہے اس لیے میں تحریک انصاف سے استعفیٰ دیتا ہوں ۔