آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربینچ ا آڈیو
لیکس کمیشن کیخلاف درخواستوں پر آج سماعت کرے گا۔ لارجر بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس شاہد وحید ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہوں گے ،آڈیو لیکس کمیشن نے مبینہ آڈیوز سے جڑی چاروں شخصیات عابد زبیری، خواجہ طارق رحیم ایڈووکیٹ، صحافی عبدالقیوم صدیقی نجم ثاقب کو بھی طلب کیا ہے،
واضح رہے کہ صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے آڈیولیکس کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کیا ہوا ہے ۔