ججز کی مبینہ آڈیو لیکس ، حکومت نے تحقیقات کیلئے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )حکومت نے ججز کی مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کےلئے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا، جس کی سربراہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے۔
وفاقی حکومت نے ججز کی مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے بنائے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق جوڈیشل کمیشن میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان ہونگے ہیں۔