اسلام آباد ہائیکورٹ، علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کی ضمانت منظور، گرفتاری کالعدم قرار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کی ضمانت منظور کر لی۔ انہیں مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنماؤں ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت دونوں رہنماؤں کی گرفتاری منسوخ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کی ہدایت جاری کردی۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد شروع ہونے والے ہنگامہ خیز مظاہروں کے بعد سابق وفاقی وزراء کو ممکنہ امن میں خلل پڑنے کے خدشات کے پیش نظر حراست میں لیا گیا تھا۔