Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

معروف عالم دین علامہ شاہ تراب الحق کے صاحبزادے انتقال کرگئے

کراچی(نیوزڈیسک) چئیرمین پاکستان سنی موومنٹ سید شاہ سراج الحق قادری نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔مرحوم معروف عالم دین علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کے صاحبزادےہیں۔ زرائع کے مطابق سید شاہ سراج الحق قادر کو گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد وہ نجی ہسپتال میںمنتقل کردیئے تھے جہاں وہ ہفتہ بھر زیرعلاج رہے ، رات حرکت قلب ہونے سے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم شاہ سراج الحق قادری نے بیوہ ، دو بیٹے اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا مرحوم کی نماز جنازہ بدھ بعد نماز عصر عالمگیر روڈ دارالعلوم امجدیہ میں ادا کی جائے گی۔