فارن ایجنٹ اور اس کا ایجنڈا پوری طرح بے نقاب ہوچکا ہے، مر یم اورنگزیب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )فارن ایجنٹ اور اس کا ایجنڈا پوری طرح بے نقاب ہوچکا ہے، مر یم اورنگزیب نے کہا کہ تمہاری ملک دشمنی ، دہشت گردی اور مسلح جتھے ملک کے خلاف کھل کر سامنے آ گئی ہے،، قومی اثاثوں پہ حملہ آور صرف دہشت گرد اور ملک دشمن ہوتے ہیں،، شہدا اور غازیوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کے پیچھے تم اور تمہاری منصوبہ بندی ہے،، ایوانِِ صدر میں کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہو رہی اِس لئے بار بار آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی کو پکارا جا رہا ہے ۔