پنجاب اورصوبہ خیبرپختونخوا میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دےدی۔محکمہ داخلہ پنجاب اورخیبرپختونخوا نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد صوبے میں پی ٹی آئی کارکنوں کے پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال میں بہتری کیلئے فوج تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔امن و امان کی صورتحال میں بہتری کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب اور خیبرپختونخوا نے صوبے میں فوج تعیناتی کیلئے وفاق کو ریکوزیشن بھجوا تھی، وفاقی حکومت نے پاک فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت تعینات کرنے کی منظوری دے دی،پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی نگراں حکومت کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوج طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

https://youtu.be/olE9K5lx9-w