22مئی کو سرینگر میں ہونے والے G-20کانفرنس کے موقع پر آزادکشمیراور مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی ،صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود

مظفر آباد (اے بی این نیوز)چوہدری اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات ،اجلاس میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کا وفد اور برطانوی ممبران پارلیمنٹ عمران حسین اور طاہر علی اور دیگر نے شرکت کی۔اس حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ، اعلامیہ کے مطابق 22مئی کو سرینگر میں ہونے والے G-20کانفرنس کے موقع پر آزادکشمیراور مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی ،
دنیا بھر میں مقیم کشمیری اس موقع پر نیویارک، لندن،واشنگٹن، برسلز، جنیوا اور دیگر ملکوں کے دارالحکومتوں میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کریں گے،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں کی جانب مبذول کرائیں گے کیونکہ بھارت نے 05اگست2019ء کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بڑی تبدیلیاں شروع کر دیں ہیں جن کے تحت وہ مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گرافی تبدیل کر کے آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے، مقبوضہ کشمیر کی حلقہ بندیاں بھی تبدیل کی جا رہی ہیں تاکہ وہاں پر ایک ہندو وزیر اعلیٰ کو لانے کی راہ ہموار کی جا سکے جبکہ اسی طرح مقامی لوگوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے تاکہ غیر ریاستی لوگوں کو وہاں آباد کیا جا سکے۔ G-20کانفرنس میں شریک ممالک کو شرکت سے روکنے کے لئے G-20ممالک کے اسلام آباد میں تعینات سفیروں کو ایک تفصیلی خط بھی لکھا ہے کہ وہ سرینگر میں ہونے والی G-20کانفرنس میں شرکت نہ کریں کیونکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت میں بے انتہاء اضافہ کر دیا ہے اور کشمیری عوام ایک سنگین صورتحال سے گزر رہے ۔