Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سوات ، کوچ کھائی میں جا گری،3 مسافر جاں بحق ،15 زخمی،متعدد کی حالت تشویشناک

سوات (نیوزڈیسک) سوات کی تحصیل کبل کے علاقے کیمارئی میں مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کوچ بنوڑی سے مینگورہ شہر جا رہی تھی لیکن کیمارئی کے مقام پر بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری ، حادثے کی وجہ سے 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 15 سے زخمی ہیں ،امدادی ٹیموں نے نعشوں اور زخمیوں کو کبل ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے ۔