اسلام آباد (نیوزڈیسک )جوڈیشل کمیشن کی جسٹس مسرت ہلالی کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کرنے کی سفارش،معاملہ حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیا،جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی سینئر ترین جج اور قائم مقام چیف جسٹس ہیں ،اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان نے کی۔
