بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خفیہ ایجنسیوں سے کہا میں اس کے عزائم میں رکاوٹ ہوں، تنویر الیاس

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے نااہلی کی بعد اپنے حلقےمیں عوام سے خطاب میں کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں جی 20 کا اجلاس بلارہا ہے اوریہاں یہ تماشا لگا ہوا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خفیہ ایجنسیوں سے کہا میں اس کے عزائم میں رکاوٹ ہوں۔ سیاسی فیصلے ہم نے کرنا ہیں کوئی ہمیں ڈکٹیٹ نہ کرے، ایسے عہدے کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں جس میں عزت پر سمجھوتہ ہو۔انہوں نے کہا کہ مودی نے خفیہ ایجنسیوں سے کہا کہ میں اس کے عزائم میں رکاوٹ ہوں، کہا گیا کہ میں تحریک انصاف کا جھنڈا نہ اٹھاؤں، ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔