اہم خبریں

وزیر داخلہ نے 8اکتوبر کو بھی الیکشن نہ ہو نے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو فنڈ دینے کے بجائے معاملہ پارلیمنٹ بھیجنے پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ سے رائے لیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی، سپریم کورٹ وزيراعظم کو بلائے گی تو وہ کہہ دیں گے کہ حکومت کابینہ ہے،کابینہ نے معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجا، ہم تو کہتے ہیں سپریم کورٹ پوری پارلیمنٹ کو بلا کر نا اہل کردے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان 25 مئی کی الٹی میٹم نہ دیتا تو ہم اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کرچکے تھے، نوازشریف کا فیصلہ تھا کہ حکومت چھوڑیں الیکشن میں جائیں۔ اگر عمران خان کا یہی رویہ رہا تو شاید 8 اکتوبر کو بھی انتخابات نہ ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے نوازشریف عید کے بعد واپس لندن جائیں گے۔

متعلقہ خبریں