اہم خبریں

پرائیوٹ سیکٹر کو ترجیحا بنیادوں پر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،چیرمین سی ڈی اے

اسلام ااباد ( اے بی این نیوز   )چیرمین سی ڈی اے نورالامین مینگل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائیوٹ سیکٹر کو ترجیحا بنیادوں پر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔سی ڈی اے شہر کے تمام میگا پراجیکٹس کو مئی جون تک مکمل کر لے گادس ارب روپے کا رورل پیکج بھی پراجیکٹس میں شامل ہو چکا ہے سیکٹرز کی کوالٹی ڈیولپمںٹ کے لیے فنڈز جاری کردیے ہیں۔پرائیوٹ سیکٹر کے لیے دو طرح کی لیز کا پلان زیر غور ہیں پہلے پلان میں 33 سال کی لیز پر لوگ کاروبار شروع کریں دوسرا پلان ریڑھی بانوں کے لیے،چھ اتوار بازار موجود ہیں مزید چھ بازاروں کے لیے سائٹس دیکھ رہے ہیں بازار ہفتہ وار تین دن اسٹالز لگائے جاسکیں گیے کوشش ہے دس ہزار کے قریب اسٹالز کی سہولت دی جائےبین الاقوامی طرز پر جدید کھوکھوں کو منتقل کرنے کا پلان ہےپہلے مرحلے میں دوہزار پوائنٹس کے قریب مختلف سائٹس مختص کی جارہی ہیں۔یہ دس سال کے لیے معاہدے کے مطابق زمین دی جائے گی پہلے مرحلے میں انویسٹر آئے گا اپنا کھوکھے بنائے گا کھوکھے کا حتمی ڈیزائن سی ڈی اے کی اپرول سے بنایا جائے گاآرٹ اینڈ کرافٹ ویلیج کھانے پینے کی سہولت کیساتھ کلچرل ایکٹیوٹی شروع کی جائے گی جہاں ایف بی آر سے منظور شدہ انٹرنیشنل برانڈز کو ترجیح دی جائے گی انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اسکولز پالیسی کی منظوری دی ہےپرائیوٹ اسکولز کو آبادی سے نکالنا ایک بڑا چیلنج ہےتین چار سو کے قریب سکولز کے خالی پلاٹ پڑے ہوئے ہیں۔سکولز پلاٹس کے لیے ایک فارمولا بنایا گیا تاکہ بزنس فرینڈلی ماحول میں سہولت دی جاسکے
مسائل کے حل کے لیے خود کھلی کچہریاں لگا رہا ہوں چار ہزار سات سو سے زائد زیر التواء کیسز میں تقریبا تین سو کیسز اب باقی ہیں۔کھیلوں کے فروغ کے لیے دس سال کے لیے جدید میدان آباد کیے جائیں۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ قوانین مزید سخت کیے جارہے ہیں۔شہر میں گندگی پھیلانے والوں کو ایک سال تک سزا دی جاسکے گی۔عدالت سے استدعا کریں گیے کہ نیشنل پارک میں کھیلوں کی ایک سہولت دینے جارہے ہیں۔امید ہے عدالت سے فائیو اسٹار ہوٹل اور اسٹیڈیم کی اجازت مل جائے گی۔تاکہ مہمان ٹیموں کی سہولت کیساتھ شہریوں کو زخمت سے بچایا جاسکےاسلام آباد میں گرین بیلٹ پر قائم ہیں۔مساجد کے خالی پلاٹس سے متعلق اشتہار دیا جائے گاپلاٹ مختلف اداروں کو پلاٹس دیے جائیں تاکہ وہ خوبصورت مساجد تعمیر کرسکیں مئی تک الیکٹریکل بسیں ٹرمینل میں پہنچ جائیں گی ہاوسنگ سوسائٹی اور کمرشل پلازوں والے کسی قانون کو خاطر میں نہیں لاتے تھےان اسکیمز کی تفصیلات اب سی ڈی اے کی ویب سائٹس پر موجود ہوں گی بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز قوانین میں کچھ بھی کچھ تبدیلیاں کی گی ہیں۔ گرین فنڈ کے قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے بچوں کے لیے سی ڈی اے کے مختلف شعبوں میں انٹرن شپ پر بھرتی کیا جارہا ہےسی ڈی اے بلڈنگ انسپکٹرز کی بجائے بلڈنگ کنٹرول ٹیمیں بنا دی گئی ہیں۔فیز ون میں 50 بی سی ٹی ٹیمز بنائی جارہی ہیں ۔ ٹیم میں سول انجئیرز پر مشتمل ہو گی اور برینڈڈ گاڑیوں میں موقع پر جائیں گی۔کچرے پانی اور پراپرٹی پر ٹیکس لگائے جارہے ہیں پلاٹس نیلامی سے سیکٹرز کی آبادی کاری کی جائے گی۔بزنس پرموشن کے لیے پالیسی بنائے ہے تاکہ بزنس فرینڈلی ماحول میں عید کے بعد پاکستان اسپورٹس میں سنڈے کار بازار لگایا جائے گا پاکستان اسپورٹس ایک کار پر ایک ہزار روپیے چارج کرے گاگاڑیوں کی ٹرانسفر کے لیے تمام سہولیات موقع پر موجود ہوں گی۔

متعلقہ خبریں