مجھے یقین دہانی کرائی گئی گولڈن جوبلی تقریب میں آئین پر بات ہو گی: جسٹس قاضی فائز

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریب میں شرکت پر وضاحت سامنے آ گئی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تمام ججوں کو پاکستان کے آئین کی گولڈن جوبلی منانے کی دعوت دی گئی تھی، حیرت ہے کہ بعض لوگوں کو اعتراض ہے کہ میں کہاں بیٹھا تھا، کچھ کو اعتراض تھا کہ میں نے آئین کی یاد منانے کی تقریب میں شرکت کیوں کی، عدلیہ کے ایک فرد کی عزت افزائی کیلئے مجھے درمیان میں بٹھایا گیا، میں نے بیٹھنے کیلئے خود وہ جگہ نہیں چنی۔