جدہ(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز فیملی سمیت عمرہ ادائیگی کیلئے جدہ پہنچ گئیں، حسن نواز نے استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی پر ایئر پورٹ آمد پر حسن نواز نے بہن کا استقبال کیا ۔ واضح رہے کہ نوازشریف اور مریم نواز سعودی شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہیں ، شاہی قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ۔















