اہم خبریں

رشوت کے بدلے قانون سازی کا الزام، اٹلی کے سابق ایم ای پی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کی تیاریاں

اٹلی ( اے بی این نیوز    )یورپین پارلیمنٹ میں رشوت کے بدلے قانون سازی کے بڑے ملزم کو تحقیقات میں تعاون کرنے پر جلد ہی جیل سے ان کے اپارٹمنٹ میں ہاؤس اریسٹ کر دیا جائے گا۔پولیس نے انہیں 9 دسمبر کو گرفتار کیا تھاجبکہ اسی اسکینڈل میں یونان سے تعلق رکھنے والی ایوا کیلی ایم ای پی اور بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے ممبر یورپین پارلیمنٹ مارک تیرا بیلا ابھی تک زیرحراست ہیں۔شائع شدہ تفصیلات کے مطابق یورپین پارلیمنٹ میں گزشتہ سال سامنے آنے والے رشوت کے بدلے میں قانون سازی کے ’ قطری گیٹ‘ کے معروف کردار اٹلی کے سابق ایم ای پی پیئر انتونیو پنزیری کو جلد ہی جیل سے ان کے برسلز میں واقع اپارٹمنٹ میں منتقل کردیا جائے گا۔بتایا جاتا ہے کہ یہ سہولت انہیں حکام سے تحقیقات میں تعاون کرنے پر فراہم کی جائے گی۔تاہم اس دوران ان کی نقل و حرکت کی نگرانی کے لئے انہیں ٹخنے میں الیکٹرانک آلہ باندھنا ہوگا۔اور وہ عدالت میں پیشی اور ڈاکٹر کو دکھانے کے علاوہ کہیں اور نہیں جا سکیں گے۔

متعلقہ خبریں