اہم خبریں

تنخواہ دینے کے پیسے نہیں، ممبروں کی منڈی لگی ہے ، وزراء کی تعداد 77 ہے، 22 بےمحکمہ ہیں،شیخ رشید

راولپنڈی(نیوز ڈیسک  ) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عمران کے فیصلوں کو عوام میں پذیرائی ملتی ہے اور PDM کو رسوائی، بلاول FATF کے اجلاس سے بائیکاٹ کر گئے تھے اور وہ کہتا ہے فیٹف سے میں نےنکالا، عدالت میں کیس گورنر کے نوٹیفکیشن کا تھا، اسمبلی توڑنے اور جوڑنے کا نہیں۔ تمام نااہل ایک اہل کو نااہل کرانے میں لگے ہوئے ہیں جسکےعزائم منفی ہیں وہ ناکام ہونگے۔سابق وزیر نے مزید کہا کہ آئین موم کی ناک بن گیا ہے اور ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہے، تنخواہ دینے کے پیسے نہیں، ممبروں کی منڈی لگی ہے ، وزراء کی تعداد 77 ہے، 22 بےمحکمہ ہیں، 50 کروڑ تک کرپشن حلال اور چھوٹی چوری حرام ہے۔ جب عوامی رائےعامہ کا احترام نہیں ہوتا تو جمہوریت نہیں آمریت ہوتی ہے، قانون میں خودکشی کی ناکام کوشش کی سزا معاف کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں