پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور میں ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا محمود جان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے پی کے کو سخت سیکیورٹی میں دوسرے مقام پر منتقل کیا۔خوش قسمتی سے فائرنگ کے واقعے میں محمود جان سمیت کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ایس ایس پی آپریشنز کاشف عباسی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے، ملزمان کو جلد قانون کے کٹھہرے میں لے آئیں گے۔