اہم خبریں

سستا پیٹرول اسکیم پر آئی ایم ایف نے کسی تشویش کا اظہار نہیں کیا، وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے موٹرسائیکلوں اور چھوٹی گاڑیوں کو 100 روپے لیٹر سستا پیٹرول دینا سبسڈی نہیں، قیمتوں کا تعین کرنے والی اسکیم اور غریبوں کیلئے ریلیف پروگرام ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہماری وزارت کو ریلیف پیکج کا مسودہ تیار کرنے کیلئے چھ ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔سستا پیٹرول اسکیم سے متعلق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے خدشات پر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ یہ اسکیم سبسڈی نہیں ہے، آئی ایم ایف نے ہم سے کسی تشویش کا اظہار نہیں کیا، سستا پیٹرول اسکیم ویسی ہی ہے جیسے ہم نے گیس کے شعبے میں کیا ہے، گیس سیکٹر میں حکومت کی اسکیم پر آئی ایف ایم نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔

متعلقہ خبریں