اسلام آباد میں موسم خراب ، ایوانِ صدر میں ہونے والی یومِ پاکستان کی پریڈ ملتوی ،اب 25 مارچ کو ہوگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں موسم خراب ، ایوانِ صدر میں ہونے والی یومِ پاکستان کی پریڈ ملتوی کر دی گئی ،اب پریڈ 25 مارچ کو ہوگی۔ایوانِ صدر کے بیان کے مطابق یومِ پاکستان کی ملتوی ہونے والی پریڈ اب 25 مارچ کو ہوگی۔ واضح رہے کہ اس بار پاک فوج کی پریڈ شکر پڑیاں کے بجائے ایوانِ صدر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، پریڈ محدود کا فیصلہ وزیر اعظم شہبازشریف کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت کیا گیا تھا۔