پنجاب پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کی گورنر پنجاب سے ملاقات

لاہور(نیوزڈیسک)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین ملک ظفر اقبال نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے گورنر پنجاب کو کمیشن کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ گورنر پنجاب نے چیئرمین ملک ظفر اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنا کر ہی ہم اداروں کو مستحکم کرسکتے ہیں۔گورنر بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ پی پی ایس سی میرٹ پر روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ ادارے کی کارکردگی اور بہتری کے لیے مزید اقدامات کیےجائیں۔