اہم خبریں

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی رمضان المبارک کی آمد پر تمام عالم اسلام اور اہل وطن کو مبارکباد

اسلام آباد (اے بی این نیوز)اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہمیں اِس ماہِ مبارک کے فیوض وبرکات سے مستفید ہونے کا موقع میسر آیا ہے۔میری دعا ہے کہ ہم سب کی زندگی میں اس طرح کے مبارک مواقع بار بار آتے رہیں،رمضان کا مہینہ ذاتی محاسبہ کا مہینہ ہے۔یہ اپنی ذات کے حوالے سے نظرثانی اور اصلاح کا مہینہ ہے۔یہ مہینہ اپنی خواہشات اور اپنے نفس پر قابو پانے کی تربیت ہے اس کے ذریعے مومنین میں یہ صلاحیت پیدا ہوجاتی ہے کہ وہ صبراور نظم و ضبط کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں پابندی سے روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ خبریں