اہم خبریں

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی جس دن اعتماد کا ووٹ لیں گے اسی دن اسمبلی توڑ دیں گے،مونس الٰہی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی جس دن اعتماد کا ووٹ لیں گے اسی دن اسمبلی توڑ دیں گے۔جمعہ کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی شرط پر بحال کرنے اور گورنر پنجاب کا نوٹیفکیشن معطل قرار دینے کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ کا کہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی جس دن اعتماد کا ووٹ لیں گے اسی دن اسمبلی توڑ دیں گے ۔

متعلقہ خبریں