لاہور (نیوزڈیسک)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مبینہ قاتلانہ حملوں کے بیان پرانکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپرجاری ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ عمران خان کے مبینہ قاتلانہ حملوں کے بیان کی انکوائری کے لیے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔نگران وزیراعلیٰ نے کہا پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی طرف سے لگائے گئے سنگین الزمات کی تحقیقات کی جائیں گی ۔محسن نقوی نے کہاکہ انکوائری کے بعد ہر صورت سخت ایکشن لیا جائے گا۔















