وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزرا سردار ایاز صادق ، خواجہ سعد رفیق اور مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ کی ملاقات

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق وفاقی وزیر ریلویز و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق اور مشیر وزیراعظم برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں متعلقہ وزارتوں کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔