اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا،یکم رمضان المبارک کل کو ہوگا ، چئیرمین روعت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ کل بروز جمعرات کو پہلا روزہ ہو گا۔پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا،رمضان المبارک 1444ھ کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔پشاور میں جاری اس اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔اجلاس میں مرکزی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ارکان بھی شریک تھے۔محکمہ فلکیات، موسمیات اور محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک تھے۔زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی نے اعلان کیا کہ سندھ میں بھی کہیں سے بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ لاہور میں چاند نظر نہیں آیاسربراہ زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور نے اعلان کیا کہ پنجاب میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔















