اہم خبریں

تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے حق میں نہیں ہوں،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پرپابندی لگانے کے حق میں نہیں ہوں،سیاسی جماعت پرپابندی کامعاملہ بہترعمل نہیں۔پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا تسلیم کرتےہیں ایسےمعاملات سےعدلیہ کااحترام مجروح ہوتاہے،عدلیہ کےوقارکی خاطرسمجھتےہیں ایسانہیں ہوناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ اُس کا انتظار کیاجاتاہےاس سےعام آدمی سوال کرتاہے،عمران خان کو ریلیف دیاجارہا ہے،ہمارےگلےشکوےعدلیہ کااحترام ملحوظ خاطررکھتےہوئےہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی رہنمائی میں تمام ادارےاپناکرداراداکریں گے،آئین اورقانون کی پاسداری کی جائےگی۔تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سےصحافی کے سوال پر راناثنااللہ نے کہاکہ سیاسی جماعت پرپابندی کامعاملہ بہترعمل نہیں، میں اس کے حق میں نہیں ہوں۔

متعلقہ خبریں