کراچی ( اے بی این نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کا یوم شہادت 171 ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں انتہائی عقیدت و احترام سے منانے کا فیصلہ، شہید ذوالفقار علی بھٹو کا 44 واں یوم شہادت 4 اپریل کو ملک بھر میں منایا جائے گا،پاکستان پیپلز پارٹی کی ضلعی تنظیمیں بانی چیئرمین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اجتماعات منعقد کریں گی،شہید ذوالفقار علی بھٹو کا یوم شہادت کے موقعے پر منعقد اجتماعات میں قرآن خوانی بھی کی جائے گی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو 4 اپریل 1979 کو راولپنڈی میں عدالتی قتل کے ذریعے شہید کر دیا گیا تھا ۔















