اسلام آباد(اے بی این نیوز) یوم پاکستان کل ملی جوش و جذبے اور قومی یکجہتی کے ساتھ منایا جائے گا۔دن کا آغازوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا23مارچ کو نماز فجر کے بعد ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی دن کی مناسبت سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی دستاویزی پروگرام نشر کیے جائیں گےملک بھر میں یوم پاکستان کی خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے23مارچ پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔















