اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک کو سیاسی،انتظامی،عدالتی بحران درپیش ہے،حالات خراب نہیں لیکن خراب کرنےکی کوشش کی جارہی ہےملک میں عدالتی بحران پیداکیاجارہاہے۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں خطاب کر تے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ملک کو سیاسی،انتظامی،عدالتی بحران درپیش ہے،حالات خراب نہیں لیکن خراب کرنےکی کوشش کی جارہی ہےملک میں عدالتی بحران پیداکیاجارہاہے۔انہوں نے کہا پارلیمنٹ ان3نقاط پربحث کرےاوررہنمائی دے۔حکومت،قوم اوراداروں کو3نقاط پررہنمائی کی ضرورت ہے۔وزیر داخلہ نے کہا پارلیمنٹ کسی بھی اختیارکوبڑھا اور کم کرسکتی ہے،پارلیمنٹ کوآئین میں ترمیم کابھی اختیارہے،ان اداروں کی حدودپارلیمنٹ کی مرہون منت ہے،اداروں کی اپنی حدوداوراختیارہیں،پارلیمنٹ سےافضل کوئی ادارہ نہیں۔راناثنااللہ نے کہا پاکستان کی افواج دہشتگردی کیخلاف کامیابیاں حاصل کررہی ہے،پاکستان آرمی کےافسران فرنٹ سےلیڈکرتےہیں،کل پاک فوج کےجوانوں نےجام شہادت نوش کیا۔انہوں نے کہا اہم تعیناتی متنازع بنانے کیلئے وزیرآبادواقعہ استعمال کرنےکی کوشش کی گئی،کہہ رہاتھاراناثنااللہ کوچھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،26 نومبرکہاانسانوں کاسمندرلےکرآؤں گا،سیاسی عدم استحکام تک ملک میں معاشی استحکام نہیں ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا 25 مئی کے بعد عمران نےدوبارہ جلسےاورریلیاں کیں،اس کےبعداحتجاج کیاگیا،اسلام آبادبند کرنےکاکہاگیا،کہاگیاکہ یہ امپورٹڈحکومت ہے،باہرسے آئی ہے۔راناثنااللہ نے کہا ہٹلرنہ آیاہوتاتوجرمن قوم دنیاکولیڈکررہی ہوتی،ہٹلرکےوقت بھی کہاگیااس کاادراک نہ کیاتوملک کوحادثےسےدوچارکردےگا،ہٹلربھی جوشیلی تقریرکرتھا،لوگوں کےذہنوں پراثرکرتاتھا،قوم نےاس کی شناخت نہ کی تویہ ملک کوحادثےسےدوچارکردےگا۔انہوں نے کہا عمران فتنہ اورفساد ہے،اسےاس کےعلاوہ اس کو کوئی کام نہیں آتا،گزشتہ10،11ماہ میں سیاسی،انتظامی بحران پیداکرنےکی کوشش کی گئی۔وزیر داخلہ نے کہا پونے4سال میں ملک کامعاشی طورپر بیڑہ غرق کردیاگیا،شہزاداکبرروزبیٹھ کرایسی گفتگوکرتاتھاجوکوئی برداشت نہیں کرسکتا،نوازشریف سےلیکرشہبازشریف تک سب پرمقدمات بنائےگئے۔آپ نےچیئرمین نیب کوویڈیولیکس سےقابوکیا۔انہوں نے کہاآج آپ کوویڈیولیکس پرغصہ آتاہے،ایک خاتون کو وزیراعظم ہاؤس میں حبس بےجامیں رکھاگیا،چیئرمین نیب کی ویڈیولیک کی انکوائری نہیں ہوئی،چیئرمین نیب نےاستعمال ہونےسےانکارکیاتواس کی ویڈیولیک ہوئی،مخالفین کیخلاف جھوٹےکیسزاور نیب کواستعمال کیاگیا۔ان کا کہنا تھاکہاگیاقدم بڑھاؤہم آپ کےساتھ ہیں،جواب میں عمران نےگالیاں دیں،میثاق معیشت کیلئےعمران خان کوبیٹھنےکی دعوت دی گئی۔عمران خان نےحکومت میں آکراپوزیشن کیخلاف احتجاج شروع کردیا،2018 میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نےالیکشن کومینج کیا،2014 سے2018تک عمران نےکوئی عرصہ سکون سےنہیں گزارا۔وزیرداخلہ نے کہاعمران خان نے126دن کادھرنادیا،پارلیمنٹ کی تضحیک کی کوشش کی،عمران خان10سال سےافراتفری،انارکی پیداکرنےکی کوشش کررہےہیں۔اجلاس میں اداروں اور اُن سے وابستہ شخصیات کیخلاف غلیظ مہم کی مذمت اور قومی اداروں کے احترام سے متعلق قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔ معاشی صورتحال، مقبوضہ کشمیر، سی پیک ، خارجہ پالیسی ، موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی آبادی بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔















