اہم خبریں

مریم نواز کے پی پی 149 سے کاغذات نامزدگی چیلنج

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کی چیف آگنائزر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے گئے ۔تحریک انصاف کے امیدوار حافظ ذیشان رشید نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 149 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردئیے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کو الیکشن کمیشن ایکٹ 2017 کے تحت چیلنج کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے امیدوارحافظ ذیشان رشید نے اپنے اعتراضات میں کہا ہے کہ مریم نواز عدالت سے سزا یافتہ ہیں، ان کے کاغذات نامزدگی پر تصدیق کنندہ کا نام ہی موجود نہیں ہے۔حافظ ذیشان نے اپنے اعتراضات میں یہ بھی کہا کہ مریم نواز کے گوشوارے کے صفحے پر بھی دستخط موجود نہیں، جب کہ کاغذات پر دستخط شناختی کارڈ والے دستخط سے مختلف ہیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنازئر مریم نواز نے پنجاب کے 3 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔مریم نواز نے پہلے حلقہ پی پی 173 لاہور سے کاغذات نامزدگی ایڈووکیٹ محمد اسماعیل کے ذریعے جمع کروائے، ڈپٹی ڈائریکٹر آفتاب احمد انصاری نے کاغذات نامزدگی وصول کئے۔مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے لاہور کے حلقہ پی پی 149 سے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔مریم نواز کے کاغذات نامزدگی ملک لیاقت اعوان ایڈوکیٹ اور کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کروائے، اور یہاں پر مریم نواز کے تائید کنندہ میں ایم شہباز بھٹی،عامر رضا، میاں مبشر، عاشق سلہری اور خرم مغل شامل ہیں۔مریم نواز نے گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس کے لئے بھی مریم نواز کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے ہیں، ن لیگ کی مقامی قیادت اور لیگل ٹیم نے آر او کو کاغذات جمع کروائے۔

متعلقہ خبریں