اہم خبریں

بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا،ماہل بلوچ نامی خاتون سے دو خود کش جیکٹس برآمد، ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان یوسفزئی نے کہا کہ بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا،ماہل بلوچ نامی خاتون سے دو خود کش جیکٹس برآمد کرلی گئی ہیں،خودکش جیکٹ بھی ملی ہیں، کالعدم تنظیمیں خواتین اور بچوں کو دہشت گردی میں استعمال کررہی ہیں ، ہم ان کیخلاف کارروائی کے لیے سخت اقدامات کر رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان کے ترجمان بابر یوسف زئی نے کہا کہ کالعدم تنظیمیں خواتین اوربچوں کواستعمال کررہی ہیں، ہم نے خاتون خودکش بمبار ماہل بلوچ کو گرفتار کیا تو اس نے بھی اس بات کا اعتراف کہ کالعدم تنظیمیں خواتین اور بچوں کو دہشت گردی میں استعمال کررہی ہیں، گرفتار ماہل بلوچ کے قبضے سے خودکش جیکٹ بھی ملی تھی، جو وہ کسی کو دینے جارہی تھی، اور اسے یہ جیکٹ شربت گل نامی شخص نے دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ماہل بلوچ نے بتایا وہ ساس،سسر کے ساتھ کراچی چلی گئی تھیں، اور کراچی جانے کے بعد ان کی ذہن سازی کی گئی، اور جب ماہل کو گرفتار کیا گیا تو 2 خودکش جیکٹس ملیں، جو ممکنہ طور پر بلوچستان میں کسی تخریب کاری میں استعمال کی جانی تھی، لیکن سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ماہل بلوچ کو یوسف بلوچ نے ورغلایا اور ڈرادھمکا کر کام کیلئے راضی کیا گیا تھا، وہ خود کو آزادی کا دعویدار کہتا ہے، جب کہ اس کی اہلیہ کے ایل ایس کیلئے کام کرتی ہے، اور اسے بیرون ملک سےفنڈنگ کی جاتی ہے، اس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں