بورے والا(نیوز ڈیسک) بورے والا میں تھانہ ساہوکا کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کی اور اپنے ساتھیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے ملزمان شدید زخمی ہوگئے جس کی وجہ سے تینوں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، مرنے والے ملزمان ضلع وہاڑی کے مختلف تھانہ جات کے علاوہ پاکپتن کے مختلف سنگین مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ نکلے جن کا مزید ریکارڈ اکٹھا کیا جارہا ہے۔ ملزمان کے نام 1ملزمان محمد سلیم، محمد جمیل اور محمد صفدر کو سرکاری گاڑی میں تھانہ صدر وہاڑی کے ڈکیتی کے مقدمے میں ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ ساہوکا کے گاؤں 303 ای بی کے قریب پولیس کا ملزمان کے ساتھیوں سے سامنا ہوگیا۔ پولیس مقابلے میں سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔















