اہم خبریں

دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنانے پر اسلا م آباد پولیس کو سلا م ، شہید کی فیملی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وزیر مملکت داخلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر مملکت داخلہ عبدالرحمان کانجو نے اسلا م آباد میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنانے پر اسلا م آباد پولیس کو سلا م ، شہید کی فیملی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جمعہ کو اپنے بیان میں وزیر مملکت داخلہ عبدالرحمان کانجو نے کہا کہ ہمیں اپنی پولیس اور سکیورٹی فورسز پر فخر ہے جو جان ہتھیلی پر رکھ کر مادروطن کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی صورت نہیں رکنے والی ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کی قربانیاں دینے والے ہمارے قومی ہیروز ہیں ۔

متعلقہ خبریں