اہم خبریں

پی ڈی ایم بدمعاشوں کے ناپاک عزائم سب پرعیاں، ضمانت کے باوجود حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے،عمران خان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم بدمعاشوں کے ناپاک عزائم سب پرعیاں، ضمانت کے باوجود حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ میرے تمام مقدمات میں ضمانت ہو جانے کے باوجود PDM حکومت مجھے گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ واضح ہوگیا، تمام مقدمات میں ضمانت کے باوجود پی ڈی ایم حکومت مجھے گرفتارکرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی زمان پارک آپریشن کا مقصد انتخابی مہم کی قیادت سے روکنا قراردے دیا۔


توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی جوڈیشل عدالت میں پیشی کے لیے آج صبح لاہورمیں اپنی رہائشگاہ زمان پارک سے روانہ ہونے والے عمران خان کچھ دیرمیں عدالت پہنچ جائیں گے۔

ان کے ناپاک عزائم کو جاننے کے باوجود، میں اسلام آباد اور عدالت کی طرف جا رہا ہوں کیونکہ میں حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں۔اب یہ بھی ظاہر ہے کہ لاہور کا سارا محاصرہ کسی مقدمے میں میری عدالت میں حاضری کو یقینی بنانا نہیں تھا بلکہ اس کا مقصد مجھے جیل بھیجنا تھا تاکہ میں اپنی انتخابی مہم کی قیادت نہ کر سکوں۔ لیکن بدمعاشوں کے اس ناپاک عزائم سب پر عیاں ہوں گے۔�

انہوں نے کہا کہ اس دوران پنجاب پولیس نے زمان پارک میں میرے گھر پر حملہ کیا جہاں بشریٰ بیگم اکیلی تھیں۔ یہ کس قانون کے تحت کر رہے ہیں؟ یہ لندن پلان کا حصہ ہے جہاں ایک ملاقات پر رضامندی کے لیے مفرور نواز شریف کو اقتدار میں لانے کے وعدے کیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں