لندن(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ( ن )کے رہنما ناصر بٹ نے برطانوی شہریت چھوڑ کر پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے، ہم پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن جیتیں گے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرے دوران کہا کہ میرے خلاف جھوٹے مقدمات خارج ہوگئے تاہم پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پی پی 16 میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن جیتیں گے، نواز شریف بھی جلد پاکستان میں ہوں گے۔ یادرہے کہ 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی انتخابات کا میدان سجے گا۔















