اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش دینا پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا فیصلہ نہیں۔آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ چند منٹ میں آٹھ ضمانتیں دینا دنیا کا تیز ترین انصاف ہے، مبارک ہو پاکستانیوں،عدالتی تاریخ میں عمران خان کے لیے ضمانتوں کا اتوار بازار لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت، ریاست، قانون اور ریاستی فورس سے لڑنا عمران خان کے مطابق جہاد ہے۔
عدالتی تاریخ میں عمران خان کےلئے ضمانتوں کا اتوار بازار لگایاگیا ہے
اب زخمی ہونے والے پولیس کوحکم دینا باقی ہے کہ وہ زمان پارک جاکر عمران خان سے معافی مانگیں
چند منٹ میں آٹھ ضمانتیں دینا دنیا کا تیز ترین انصاف ہے— Hafiz Hamdullah (@iHafizHamdullah) March 18, 2023















