اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ڈرنے والے نہیں ہم جعلی مقدمات کا سامنا کریں گے، حکومت بند گلی میں پھنس چکی ہے ۔تتفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ صرف شفاف انتخاب کے لیے بات چیت کریں گے، تالی دونوں ہاتھوں سےبجتی ہے، صاف اور شفاف انتخاب کے لیے ہرطرح کی بات چیت کریں گے، ان کوسمجھ نہیں آرہی بات چیت کریں یا نہ کریں، یہ بند گلی میں پھنس چکے ہیں، بہترین فورم الیکشن ہے، عوام کوفیصلہ کرنے دیں، کوئی پتا نہیں ایک دن خبر آئے یہ سارے جہازمیں بیرون ملک بھاگ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لندن پلان میں مسلم لیگ ( ن ) کے قائد نوازشریف کو گارنٹیاں دی گئیں اور مریم نواز جلسوں میں پلان کی یاد دہانی کراتی ہیں، مریم صفدر معصوم شہریوں کودہشت گرد کہتی ہیں، کس حیثیت سے اداروں کوتحریک انصاف پرپابندی لگانے کا حکم دے رہی تھیں، الیکشن میں عوام ووٹ کے ذریعے پاکستان ڈیمو کریٹک ( پی ڈی ایم ) پرایسی پابندی لگائیں گے کہ پھرکبھی ختم نہیں ہوگی، مریم صفدر عوام کے ووٹوں سےخوفزدہ ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں دہشت گرد ہونے کا الزام لگایا گیا، یہ لندن پلان کی کونسی شق ہے، لندن پلان نہیں حقیقی آزادی کا پلان چلنا ہے ، عوام کے ووٹوں کی دہشت سے بڑی کوئی دہشت نہیں، یہ خواب میں بھی عمران خان کو گرفتار کریں گے تو حقیقی آزادی کے متوالے نظر آئیں گے۔ عوام خوف کے بت توڑ کر حقیقی آزادی کے لیے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں\















