اہم خبریں

بھارت کو ناکوں چنے چبوانے والے قومی ہیرو ایم ایم عالم کی آج 10ویں برسی

کراچی(نیوز ڈیسک) بھارت کو ناکوں چنے چبوانے والے قومی ہیرو ایم ایم عالم کی دسویں برسی آج منائی جائےگی۔تفصیلات کے مطابق ایم ایم عالم نے ایک منٹ میں بھارتی فضائیہ کے 5 طیاروں کو گرائے تھے ۔ ائیر کموڈور محمد محمود عالم کی دسویں برسی آج ہے ،پاک فضائیہ کے مایہ ناز ہواباز نے اپنے ایف 86طیارے میں پرواز کرتے ہوئے 5 بھارتی لڑاکا طیاروں کو ایک دن میں تباہ کیا اور سنہ 1965 کی 11 روزہ جنگ میں کل 9 بھارتی طیاروں کو تباہ اور 2 طیاروں کو جزوی نقصان پہنچایا جوکہ آج تک ایک ناقابلِ شکست ریکارڈ ہے۔ایم ایم عالم کی بہادرانہ خدمات کے اعتراف میں حکومت نے ان کو دو بار ستارۂ جرأت سے نوازا، جبکہ قومی ہیرو علالت کے باعث 18مارچ 2013 کو کراچی میں اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے ۔

متعلقہ خبریں