اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ آئی جی پنجاب کھلی چھٹی مانگ رہا ہے، ضمانت قبل از گرفتاری کا حق ہر ملزم کا ہے ، اتنا فرعون نہ بنو کہ عدلیہ کا اختیار بھی تم استعمال کرو؟۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے آج سماجی رابطے کی ویب سائٹر ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ 3000 نامعلوم افراد کو ایف آئی آر میں نامزد کردیا گیا، آئی جی پنجاب کھلی چھٹی مانگ رہا ہےجس کو چاہے انتقامی کاروائی کی بنیاد پر اٹھا کر مقدمہ میں نامزد کرلے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضمانت قبل از گرفتاری کا حق ہر ملزم کا ہے آئی جی کون ہوتا ہے اس حق کی نفی کرنے والا؟اتنا فرعون نہ بنو کہ عدلیہ کا اختیار بھی تم استعمال کرو؟۔
3000 نامعلوم افراد کو FIR میں نامزد کردیا گیاIG پنجاب کھلی چھٹی مانگ رہا ہےجس کو چاہے انتقامی کاروائی کی بنیاد پر اٹھا کر مقدمہ میں نامزد کرلے۔
ضمانت قبل از گرفتاری کا حق ہر ملزم کا ہے IG کون ہوتا ہے اس حق کی نفی کرنے والا؟
اتنا فرعون نہ بنو کہ عدلیہ کا اختیار بھی تم استعمال کرو؟— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) March 17, 2023















