اہم خبریں

پنجاب اسمبلی انتخابات ، مری سمیت راولپنڈی کے 15 حلقوں سے 499 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع

راولپنڈی (اے این بی نیوز     )پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے مری سمیت راولپنڈی کے 15 حلقوں سے 499 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔امیدواروں کی فہرست 17 مارچ کو آویزاں کی جائے گی۔15 حلقوں میں مجموعی طور پر 993 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے تھے۔پی پی 6 سے 42 امیدواروں نے ،پی پی7 کہوٹہ میں 29 امیدواروں نے،پی پی8 کلرسیداں سے 31 امیدواروں نے،پی پی9 میں 30 امیدواروں نے،پی پی10 میں 39 امیدواروں نے،پی پی11 میں 32امیدواروں نے ، پی پی 12 میں 35 امیدواروں نے،پی پی13 میں 42 امیدواروں نے ،پی پی14 میں31 امیدواروں نے ،پی پی15 میں 38امیدواروں نے ،پی پی 16 میں 25 امیدواروں نے ،پی پی17 سے 31 افراد نے،پی پی 18 سے 31 امیدواروں نے ،پی پی 19 میں 31 امیدواروں نے،پی پی 20 میں 31 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

متعلقہ خبریں