اہم خبریں

تیل کی قیمتوں میں اضافہ ،عا م آدمی کی زندگی اجیرن بن گئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز ) پیٹرولیم مصنوعات میں ایک با ر پھر اضافہ کے باعث مہنگائی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے جس سے عام آدمی کی زندگی اجیرن بن چکی ہے اور عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ چکے ہیں جبکہ حکومت اس سے توجہہ ہٹانے کے لئے عمران خان کو گرفتار کرنے کا ڈرامہ رچا کر پوری قوم کی توجہ اس طرف مبذول کئے ہوئے ہے جبکہ الیکڑانک میڈیا بھی ایک سو چھے سمجھے منصوبے کے تحت مہنگائی پر فوکس کر نے کے بجائے بلی چوہے کے کھیل دکھانے پر مصروف ہے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں واضع کمی کے باوجود حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بمب گرا دیا جو عوام کے ساتھ نا انصافی کے مترادف ہے مری کے عوامی حلقوں نے بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مسترد کرتے ہوئے مطا لبہ کیا ہے کہ حکومت عوام پر ظلم بند کرے اور اشرافیہ کی عیا شیاں جو معیشت پر بوجھ بن چکی ہے ان کو ختم کیا جائے ادھر روزانہ کی بنیادپر بڑھتی ہوئی ہوشرباء مہنگائی نے غریب عوام سے زندہ رہنے کاحق بھی چھین لیا،غریب اورکم آمد افراد روزمرہ کی اشیاء ضروریہ خریدنے کی سکت کھوچکے ہیں،تمام اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ابھی تورمضان المبارک میں آنے والا مہنگائی کا طوفان عوام کی کمرکو مکمل توڑ کررکھ دے گا،حکومت مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ملک کے تمام ادارے مکمل غیر فعال ہوچکے ہیں نہ توپرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور نہ ہی پرائس کنٹرول کمیٹیاں کاکوئی وجود نظر آرہا ہے،ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے اقتدار کوطوالت دینے میں مصروف ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اورانتظامیہ غریب عوام کوریلیف دینے کیلئے فوری ضروری اقدامات کرے اورپرائس کنٹرول کمیٹیوں اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کو اپنی ذمہ داریاں اداکرنے کے احکامات جاری کرے۔

متعلقہ خبریں