اہم خبریں

مجھے غلط ثابت کریں میں سیاست چھوڑ دوں گا’ عمران خان

لاہور (اے بی این نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے غلط ثابت کریں میں سیاست چھوڑ دوں گا’حکمران ملک میں نفرتیں پھیلا رہے ہیں ‘ سب سے بڑی پارٹی کو اداروں کیخلاف استعمال کررہے ہیں ‘موجودہ حکومت کو میرے اقتدار میں آنے کا خوف ہے’مجھ پر85کیسز بنادیئے ہیں اور اب یہ سنچری کرینگے’ گرفتاری کے بعد میرے ساتھ اعظم سواتی جیسا سلوک ہونا تھا ‘قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں ، حکومت نے مجھے گرفتارکرنے کیلئے اچھے ہتھکنڈے استعمال کئے’کارروائی لندن پلان کا حصہ ہے ، نوازشریف کو کہا ہوا ہے عمران خان کو جیل میں ڈال دینگے، لکھ کردیتا ہوں ۔ جمعرات کو سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کے جذبے اور جنون کو سلام پیش کرتا ہوں ، حکمران ملک میں نفرتیں پھیلا رہے ہیں ، سب سے بڑی پارٹی کو اداروں کیخلاف استعمال کررہے ہیں کیونکہ موجودہ حکومت کو میرے اقتدار میں ا?نے کا خوف ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی جماعت کے لیڈر کو قتل کرنے کی کوشش کی، گرفتاری کے بعد میرے ساتھ اعظم سواتی جیسا سلوک ہونا تھا جبکپ مجھ پر85کیسز بنادیئے ہیں اور اب یہ سنچری کرینگے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں ، حکومت نے مجھے گرفتارکرنے کیلئے اچھے ہتھکنڈے استعمال کئے،آج ہم سے بنگلہ دیش بھی آگے نکل گیا ہے، آئندہ الیکشن میں جو بھی پاور میں آئے وہ اپنی ذات کا نہ سوچے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ کارروائی لندن پلان کا حصہ ہے ، نوازشریف کو کہا ہوا ہے عمران خان کو جیل میں ڈال دینگے، لکھ کردیتا ہوں مجھے غلط ثابت کریں میں سیاست چھوڑ دوں گا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ظل شاہ کی زندگی میں پیار کے سوا کچھ نہیں تھا ، پوسٹ مارٹم کی پورٹ دیکھیں انہوں نے اس پر تشدد کیا، رپورٹ میں ہے اسکا سر پھاڑا،جگرتشدد سے پھٹ گیا، کیا پوسٹ مارٹم رپورٹ کی آئی جی کوسمجھ نہیں؟

متعلقہ خبریں