اہم خبریں

بھارت نے دہلی میں کشمیر پرسیمینار منعقد کرانے پر پابندی عائد کردی

دہلی (اے بی این نیوز     )بھارتی حکومت نے دہلی میں کشمیر پر سیمنار منعقد کرانے پر پابندی عائد کردی۔کشمیر میں میڈیا بلیک اوٹ پر بھارتی دارالحکومت دہلی میں گاندھی پیس فاؤنڈیشن میں سیمنار کا انعقاد کیا تھا دہلی پولیس نے امن وامان کے معاملے کو جواز بنا کر سیمنار کی اجازت دینے سے انکار کردیامودی حکومت نے سیمینار کے منتظمین ومقررین کو گمنام گروپ قرار دیا ۔سیمینار کا اعلان کرنے والے پوسٹر میں کافی معروف منتظمین کی ایک لمبی فہرست ہے جیسے اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا ( SFI)، آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (AISA)، دہلی ٹیچرس فورم (DTF) اور نیشنل الائنس آف پیپلز موومنٹس ہے ان تمام تنظیموں کے دفاتر دہلی میں ہیں اور مختلف مسائل پر کافی سرگرم ہیںمقررین پورے بھارت میں کافی مشہور ہیں، اور ان میں مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ کے سابق جج حسین مسعودی بھی شامل ہیںسیمنار میں یوسف تاریگامی، مقبوضہ کشمیر میں سابق سی پی آئی-ایم ایل اے؛ نندیتا نارائن، سینٹ سٹیفن کالج میں پروفیسر ہیں، معروف دستاویزی فلم ساز سنجے کاک؛ اور عوامی مبصر انیل چماڈیہ اور حریت رہنما شاہد سلیم میر بھی شامل ہیںاس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کا موقف بہت کمزور ہے۔ بھارت میں لوگوں کو نہ تو اظہار رائے کی آزادی ہے اور نہ ہی بنیادی حقوق۔ نہ انسانی حقوق اور نہ جمہوری حقوق میسر ہیں ۔

متعلقہ خبریں