اہم خبریں

زمان پارک سے پی ٹی آئی ایم این ایز نے رابطے کیے، گورنر کے پی کا دعویٰ

پشاور(نیوزڈیسک)گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے دعویٰ کیا ہے کہ زمان پارک سے پی ٹی آئی ایم این ایز نے رابطے کیے ہیں کہ الگ الیکشن نہ کروائیں۔جمعرات کو ایک بیان میں حاجی غلام علی نے کہا کہ میں نے ان پی ٹی آئی ارکان کو یہ بات عمران خان سے کہنے کا مشورہ دیا۔گورنر کے پی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں الگ الگ انتخابات نہیں چاہتیں، اگر الگ الگ انتخابات ہوئے تو ہر سال پھر اسی طرح ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی مشکلات کو مد نظر رکھ کر فیصلے کرنے ہیں، الیکشن کیلئے امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں۔حاجی غلام علی نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس وسائل نہیں، جبکہ سیکیورٹی خدشات پر الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں