اسلام آباد (اے بی این نیوز )چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سندھ ہائیکورٹ میں 9 ایڈیشنل ججز کی تقرریوں پر غور کیا گیا، جوڈیشل کمیشن کی امجد علی بوہیو، محمد عبدالرحمٰن اور خادم حسین سومرو کو ایڈیشنل جج بنانے کی سفارش کی گئی،ارباب علی ہاکڑو، جواد اکبر سروانہ اور ثناء اکرم منہاس کو بھی ایڈیشنل جج بنانے کی بھی سفارش،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے تجویز کردہ تین ناموں منظور نہ ہو سکےسلیم بوریرو، راشد مصطفیٰ اور سید طارق شاہ کے ناموں کو منظوری نہ مل سکی جوڈیشل کمیشن نے سفارشات حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی براے ججز تقرری کو بھجوا دیں۔















