اہم خبریں

وفاقی دارلحکومت غیر محفوظ ، ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وفاقی دارلحکومت غیر محفوظ ہو گیا ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ،اسلام آباد میں یکے بعد دیگرے 7 مسلح ڈکیتیاں ہو گئیں،پولیس ریکارڈ کے مطابق شہری قیتمی موبائل فون موٹر سائیکل اور تین لاکھ 54 ہزار سے محروم ہو گئے۔تھانہ شالیمار،رمنا اور سبزی منڈی کے علاقے میں ایک ایک ڈکیتی ہو ئی ڈاکو نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ شمس کالونی۔شہزاد ٹاون میں ایک 1 واردات،کورال اور لوہی بھیر کے علاقے میں ایک 1 واردات ،مسلح ڈاکو تھانہ کورال سے چند قدم کے فاصلے پر واردات کر کے فرار ہو گئے، پولیس ترجمان کے مطابق وفاقی پولیس نے تمام واقعات کی ظابطے کی کارروائی شروع کر دی۔

متعلقہ خبریں